اورنگ آباد:(اعتماد نیوز)یہاں کے کملا نگر علاقہ میں ایک بیٹی نے اپنی 65؍سالہ ماں کو رسی سے گلا دبا کر ہلاک کردیا۔اس معاملے میں ملزمہ بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 65؍سالہ لیلا بائی بھیو سے اسکا بیٹا شیواجی بھیو سے شکایت پر بیٹی ریکھا گجانن جھلجھلے کو حراست میں لے لیاگیاہے۔اطلاع کے مطابق چند سالوں قبل ریکھا کابیاہ ہواتھا۔اور اسکو ایک بیٹا بھی ہے لیکن شوہر اسکو اپنے ساتھ رکھتانہیں ہے۔اس لئے وہ ماں کے ساتھ رہتی ہے۔ریکھا کی 8؍سالہ بیٹی ذہنی معذور ہے۔اس لئے اسکو اسکول میں
شریک کرنے اور گھریلو تنازعات کی وجہ سے ماں بیٹی میں تنازعہ جاری تھا۔اسی بت کو لے کر گذشتہ روز ماں بیٹی کے درمیان جھگڑا ہوگیا اس جھگڑے کے بعد بٹی نے رسی سے گلا دبا کر اسکو ماردیا۔اس وقت گھر میں کوئی اور نہیں تھا لیکن پڑوسیوں نے جاکر اس جھگڑے کو دیکھا تو اس وقت لیلا بائی زمین پر ھری ہوئی نظر آئی۔رشتہ داروں نے اسکو اسپتال میں شریک کیا۔جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسکو مردہ قرار دیا۔اسکی اطلاع ملتے ہی پولس موقع واردات پر پہنچی اسکے علاوہ لیلا بائی کا بیٹا شیواجی بھی وہاں پہنچ گیا اور بہن کے خلاف پولس میں شکایت درج کی۔پولس نے مقدمہ درج کرکے ریکھا کو بھی حراست میں لے لیاہے۔